پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے دن بھی مندی کے بادل چھائے
سرمایہ کاروں کی4ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06
(جاری ہے)
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب 42کروڑ26لاکھ 75ہزار345روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب18ارب63کروڑ11لاکھ11ہزار664روپے سے گھٹ کر74کھرب14ارب20کروڑ84لاکھ36ہزار320روپے رہ گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ77لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ67لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر330کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،205میں کمی اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ43لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کرڑ5لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ69لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ67لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ3لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں66.63روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1050.00روپے ہو گئی اسی طرح 62.75روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر908.00روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں900.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر19500.00روپے ہو گئی اسی طرح266.00روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر9509.00روپے پرآ گئی ۔مزید تجارتی خبریں
-
تاجردوست سکیم کے تحت 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ
-
پیاز کی ایکسپورٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
-
انٹر بینک ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں فروخت
-
10 گرام سونا 236 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے میں فروخت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان ، 100 انڈکس 250.10 پوائنٹس کی کمی کے بعد74956.67 پوائنٹس پربند
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.