لاہور میں 24گھنٹو ں کے دوران 10شہریوں کے اغواء پر اظہار تشویش کی قرارداد جمع

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:16

لاہور میں 24گھنٹو ں کے دوران 10شہریوں کے اغواء پر اظہار تشویش کی قرارداد ..
ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) لاہور میں 24گھنٹو ں کے دوران 10شہریوں کے اغواء پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اغواء شدگان میں 8کمسن بچے بھی شامل ہیں،،لاہور جیسے بارونق شہر سے دس شہریوں کااغواہونا تشویشناک ہے،پولیس اغواشدگان کی فوری بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے اورشہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔