این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کی درخواست ضمانت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:49

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کی درخواست ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) احتساب عدالت نے این آئی سی وی ڈی میں کرپشن سے متعلق انکوائری میں این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت میں این آئی سی وی ڈی میں کرپشن انکوائری میں این آئی سی وی ڈی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا ڈاکٹر ندیم قمر کیخلاف انکوئری مکمل کر لی ہے۔ انکوئری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کیلئے معاملہ ہیڈ آفیس بھیج دیا ہے۔ پراسیکوٹر نے موقف دیا کہ تاحال ہیڈ آفیس سے جواب نہیں آیا۔ ہیڈ آفس سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ڈاکٹر ندیم قمر کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر ندیم قمر کیخلاف این آئی سی وی ڈی میں کرپشن انکوئری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :