ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں سزا، ایف بی آر نے مقدمہ جیت لیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:09

ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں سزا، ایف بی آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوئی جب کہ مجرم کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی آر کو مالک رائے ٹریڈنگ کمپنی باجوڑ خیبر پختونخوا حبیب اللہ سے متعلق مالیاتی معلومات کا علم ہوا جس سے پتا چلا کہ ملزم کے کیش اور بینک ٹرانزیکشن اس کی کاروباری پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ڈائریکٹوریٹ نے ٹیکس قوانین کے تحت ابتدائی تحقیقات کیں جس دوران ملزم کے 6 مزید بینک اکائونٹس کا پتا چلا جس کے ذریعے بڑی ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں، ملزم کے تمام بینک اکائونٹس کی کل رقم 2090 ملین روپے تھی ، اس نے 2015 میں صرف ایک لاکھ 92 ہزار 877 روپے ٹیکس ادا کیا تھا، ملزم نے آمدن اور بینک اکائونٹس کو چھپایا اور ٹیکس اتھارٹیز کو غلط معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد منی لانڈرنگ کا علم ہوا جس کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کا آغا ز کر دیا گیا۔کورٹ کی اجازت کے بعد بینک اکائونٹس کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی شق 8 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ ایکٹ کی شق 9 کے تحت تفتیش مکمل ہونے پر حتمی چالان پیش کیا گیا اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 203 کے تحت منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :