حکومت جلد ہی قومی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی متعارف کر رہی ہے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق
پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کیلئے کیئے گئے اقدامات ڈیجیٹل پالیسی کے عین مطابق ہیں، بلاک چین کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:09
(جاری ہے)
پینلسٹس نے بلاک چین ٹیکنالوجی پر خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔معاشی ترقی میں آئی ٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوموں کے مستقبل کے تقاضوں کا تصور کرتا ہو۔
وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن نے یہ تصور دیا اور وزارت آئی ٹی پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی کابینہ کو پہلے ہی ٹیبلیٹ اور اینڈرائیڈ سیل فونز پر منتقل کر کے پیپر لیس بنا دیا گیا۔ جلد ہی ہم پارلیمنٹ کو بھی پیپر لیس کر دیں گے۔ ہم ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے بیک وقت مختلف سمتوں میں کام کررہے ہیں ،اکیڈمی اور انڈسٹری کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانے میں تعلیمی اداروں، آئی ٹی انڈسٹری اور وزارت آئی ٹی کے درمیان قریبی تعاون ضروری ہے۔ اسی طرح اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان فرق کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے وزارت آئی ٹی کی جانب سے سہ فریقی معاہدے کے ذریعے صنعت اور اکیڈمی کے ساتھ کام کرنے اور ڈیٹا پروٹیکشن، سائبر سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے طریقہ کار سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے سامنے لانے کا عندیہ بھی دیا۔سید امین الحق نے کہاکہ وزارت آئی ٹی پاکستان کی 60 فیصد نوجوان آبادی کو تھری جی اور فور جی سروسز فراہم کرکے آئی ٹی کی مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے خاص طور پر پاکستان کے دور دراز علاقوں میں جو شہری مراکز سے بہت دور ہیں۔ وہاں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے 3 درجن سے زائد منصوبے شروع کیئے گئے ہیں جن کی تکمیل آئندہ برس جون سے شروع ہوجائے گی۔چیئرمین آئی آر نیکسٹ ڈاکٹر خالد نے وفاقی وزیر سید امین الحق کا آئی ٹی کے شعبے میں تاریخی اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کا اختتام آئی آر نیکسٹ ٹیم میں ایوارڈز کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔آئی آر نیکسٹ ایک ایسی تنظیم ہے جو پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بلاک چین ، انٹرنیٹ آف تھنگ اور مصنوعی ذہانت پر کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ بلاک چین معلومات کو ریکارڈ کرنے کا ایک ایسا پیچیدہ اور مؤثر نظام ہے جس سے سسٹم کو تبدیل کرنا، ہیک کرنا یا دھوکہ دینا مشکل یا ناممکن ہو جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.