پنجاب کے تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی شروع کی جارہی ہے ،فرخ حبیب
ہیلتھ کارڈ سے تمام شہری اپنا اورفیملی کا10 لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکیں گے،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات
ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو علاج معالجہ کی تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی شروع کی جارہی ہے جس سے بے وسائل لوگ اور تمام شہری اپنا اور اپنے گھرانے کے دیگر افراد کا سالانہ 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ڈاکٹر اور اپنی پسند کے ہسپتال سے مفت علاج کراسکیں گے اور اب کوئی بھی شہری صرف اس بنا پر بغیر علاج کے اللہ کو پیارا نہیں ہوگا کہ اس کے اہل خانہ اس کا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ صحت کارڈکے منصوبے سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، نجی اداروں اور صنعتکاروں کا حکومت سے تعاون خوش آئند ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مقامی صنعتکاروں کے تعاون سے درآمد کی گئی انجیو گرافی مشین مستحق افراد کیلئے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذکورہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ایک پوراصحت کا نظام لارہی ہے جس سے پنجاب کی پوری آبادی کوہر قسم کی بیماری کی صورت میں صحت کی مفت اور اعلی معیار کی تمام ممکن سہولیات میسر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پنجاب کا ہر خاندان کسی بھی سرکاری، نجی و پرائیویٹ بڑے سے بڑے ہسپتال سے مکمل عزت و احترام کے ساتھ 10 لاکھ روپے تک اپنا و اہل خانہ کا فری آف کاسٹ علاج معالجہ کرواسکے گا۔ وزیر مملکت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے انہیں فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس دوران ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے انہیں ہسپتال کے اہم امور بارے بریف کیا۔وزیر مملکت نے لنگر خانے کا بھی جائزہ لیا اور کھانے کا معیار چیک کیا نیز انہوں نے معیاری و صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کردہ کھانے کی بھی تعریف کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.