موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث اشیائے خوردونوش کی عام اشیاء بھی غریبوں کی پہنچ سے کوسوں دور ہو گئی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث اشیائے خوردونوش کی عام اشیاء بھی غریبوں ..
ث*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) ہوشرباء مہنگائی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث اشیائے خوردونوش کی عام اشیاء بھی غریبوں کی پہنچ سے کوسوں دور ہو گئی ہے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سبزیوں ، فروٹ ، انڈے ، گھی ، چائے ، دالیں ، سمیت مختلف اشیاء خوردونوش کے مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ناکام ہو گیا ہے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث عوام کے لئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں 20روپے سے لیکر 200روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا ہے رس کا پیکٹ 100روپے سے بڑھا کر 120روپے کردیا ہے بڑی ڈبل روٹی 100روپے سے 120روپے ، بیکری کے کھلے بسکٹ بھی 1200روپے تک پہنچ گئے ہیں ٹماٹر بدستور 100روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں اے کیٹگری کے آلو 100روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ، پیاز ، لہسن ، ادرک ، کریلے ، پھول گوبھی ، شملہ مرچ ، گاجر ، کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے سب سے زیادہ اضافہ گھی کی قیمتوں میں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :