} لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہا

ٓ رپورٹ نہیں کرانا چاہتی تھی لیکن پولیس نے زبردستی رپورٹ کرائی ،لڑکی کا عدالت میں بیان

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

} لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہا
لوئر دیر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔سیشن عدالت تیمر گرہ نے سینئر سول جج کی ضمانت 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد جج کو ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ سے رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ رپورٹ نہیں کرانا چاہتی تھی لیکن پولیس نے زبردستی رپورٹ کرائی، ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔یاد رہے کہ 25 نومبر کو پشاور کی رہائشی لڑکی نے سینئر سول جج تیمر گرہ پر جنسی زیادتی اور رشوت کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :