لاہور ، این اے 133کے ضمنی الیکشن کا پر امن انعقاد،لاہور پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے
ش*سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو تمام سکیورٹی انتظامات کی سپرویژن کرتے رہے گ*ووٹرز حضرات نے انتہائی پر امن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ّدو ہزار سے زائد پولیس افسران،ڈولفن سکواڈ،پیرو، کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں تعینات رہیں
اتوار 5 دسمبر 2021 19:40
(جاری ہے)
ایس پی ماڈل ٹاؤن,ایس پی صدر اور ایس پی کینٹ سمیت متعلقہ سینئر پولیس افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے اور پولنگ سٹیشنز پر حفاظتی انتظات یقینی بناتے رہے۔
سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو کی ہدایت پر پولنگ سٹاف اور شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا گیا۔سی سی پی او لاہور فیاض فیاض احمد دیو نے انتخابی عمل میں شامل جماعتوں کو پر امن رہنے اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کی تھی۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور قانون شکنی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کے چھ ایس پیز،14 ایس ڈی پی اوز،44 ایس ایچ اوز سمیت دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ،پیرو،کوئیک ریسپانس فورس ٹیمیں بھی پولنگ سٹیشنز اور اطراف کے علاقوں میں پٹرولنگ کرتی رہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر جاری سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی۔اس مقصد کے لئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤن شپ میں سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی پولنگ سٹیشنز میں داخلے کی اجازت تھی۔میٹل ڈیٹیکٹرز،واک تھرو گیٹس، بیرئیرز اور خاردارتاروں سمیت تمام لاجسٹک انتظامات یقینی بنائے گئے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی تھی۔یاد رہے کہ این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں حساسیت کے اعتبار سے اے کیٹیگری کے 22،بی کیٹیگری کے 198،سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.