ڈاکٹر عبدالقدیر خان سچے اور مخلص پاکستانی تھے، عبدالحسیب خان
اتوار 5 دسمبر 2021 19:40
(جاری ہے)
تقریب کے مہمانِ خصوصی عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر شفیع نقی جامعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کوجاننا چاہئے۔
ملک کی موجودہ صورتِ حال میں مطالعہ پاکستان کی تاریخ کودرست کرنا ضروری ہے۔ قومی ہیرو ز کی خدمات کو میڈیا نے ہر سطح پر اجاگر کیں تاہم اب میڈیا کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خواتین کے اس فورم کو کچھ دیکر نہیں یہاں سے کچھ سیکھ کر، لیکر جارہا ہوں۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان ہمارے مایاناز ہیرو ہیں وہ نہ ہوتے تو ایٹم بم بھی نہیں بن پاتا۔ بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے ہیرو کو ہیرو نہیں مانتے بلکہ عبدالستار ایدھی کو بھی ان کو حق نہیں دیا گیا جبکہ وہ بھی ہمارے ہیرو ہیں جن کو دنیا مانتی ہے۔ تقریب کی میزبان حمیرا موٹالا نے کہا کہ ہم اپنے نیشنل ہیرو میں فرشتوں جیسی خصوصیت کیوں تلاش کرتے ہیں ہیرو کی بشری خامیوں کے ساتھ اسے کیاں نہیں اپنایا جاسکتا ہم اپنے ہیرو کو متنازعہ بنادینے کے ماہرہیں۔ ڈاکٹر روتھ فاو کی خدمات پر ایک فلم یا ڈرامہ ضرور بننا چاہئے۔ مہمانِ اعزازی غلام عباس ڈیتھو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان پاکستان سمیت عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ ہم بحیثیت مسلمان جن کے امتی ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں یہ بات اللہ تعالی نے قرآن پاک میں بتادیا ہے۔ دشمن بھی حضور ؓ کو سچا، ایماندار اور بہادر مانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر قدیر ہمارے ہیرو ہیں اور ہیرو رہیں گے۔ ممتاز صحافی مظہر عباس نے کہا کہ قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے علاوہ بھی بہت سے ہیرو ہیں جن کو حکومت اور ریاست کو ماننا چاہئے۔ ہم نے نہیں دیکھا کہ تعلیم کے شعبے میں کسی کو بطورہیروپیش کیا گیا ہو۔تعلیم کے شعبہ میں سرسید کی خدمات تھیں لیکن کیا انہیں ہیرو مانا گیا حسرت موہانی اور ڈاکٹر ادیب رضوی کو بھی اپنی ہیرو نہیں ماناگیا یہ ہستیاں ہیرو کہلانے کے مستحق نہیں۔ ہمہیں میڈیا پر صرف شوکت خانم کی ہی گونج سنائی دیتے ہے جبکہ ایس آئی یو ٹی نے غریبوں تک صحت کی سہولیات پہنچانے میں جو کردار ادا کیا وہ قابلِ ستائش ہے۔ نور الہدی شاہ نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس پلاٹ پر بیٹھے ہیں، یہ زمین کا ٹکڑا جو پاکستان کے نام سے ہمارا گھر ہے۔ کیا مائی جندو اس ملک کی ہیرو نہیں ایک ان پڑھ عورت نے اپنے خلاف ہونے والے ظلم پر اس عدالتی نظام سے ایک میجر کو سزا دلوای۔ اگر ہم ان 22 کروڑ لوگوں کو جس میں سندھ سے لیکر خیبر و فاٹا تک جتنی قومیں بستی ہیں، جتنی زبانیں بولی جاتی ہیں ان سب کو اپنا مان کر محبت کرنا شروع کریں تو ہمیں ہیروز نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ پاکستان ایڈیٹر کلب کے صدر مبشر میر نے کہا کہ ہیروز کو تنازعات سے پاک رکھنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہر فرد جو معاشرہ میں تعمیری پہیہ کو حرکت میں لارہا ہے ہمارا ہیرو ہے۔ کراچی ایڈیٹرز کلب کے جنرل سیکریٹری جناب سید منظر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کو غیر ملکی مفادات کی روشنی سے بالاتر ہوکر عزت دینی چاہئے۔ کیا امریکا ہمیں بتائے گا کہ ہمارا ہیرو کون ہوگا اور کون نہیں۔ تقریب سے اسلام آباد سے آئے ہوئے مہمان ڈاکٹر مرتضی مغل، ڈاکٹر شجاعت حسین، بریگیڈیئر طارق، تسنیم زہرہ، اینکر پرسن شہزاد خان، ایڈیٹر میڈیکل ریویو محمد فرید، شمع منشی، مجید رحمانی، فرح احمد، ارم زیدی، انعم علی، حورالعین، سطوت نطامی، صنوبر احمد، نعمت خان،عظمی راحیل،بشری علی، بینا خان، تبسم زہرہ، مسز غفرانہ بدر اور عائشہ علی دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا استقبالیہ مبشرہ علوی نے پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر اعزازی چیئرمین نواب دین صاحب نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حمیرا موٹالا نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.