ضمنی انتخاب ،(ن) کی کامیابی سے زیادہ اسلم گل کی جانب سے غیر متوقع طور پر 32313ووٹ حاصل کرناموضوع بحث

(ن) کی کامیابی کامارجن کم کرنے کیلئے تحریک انصاف نے مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوارکو ووٹ ڈلوائے گئے ‘قیاس آرائیاں پیپلزپارٹی کا جوووٹ ٹوٹ کر تحریک انصاف کی طرف گیا تھا تحریک انصاف کے میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے وہ ووٹ واپس آیا

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

ضمنی انتخاب ،(ن) کی کامیابی سے زیادہ اسلم گل کی جانب سے غیر متوقع طور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے زیادہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی جانب سے غیر متوقع طور پر 32313ووٹ حاصل کرناموضوع بحث بنا ہوا ہے ،جبکہ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کامارجن کم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوارکو ووٹ ڈلوائے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این ای133کے ضمنی انتخاب کے نتائج سیاسی حلقوںمیںموضوع بحث ہیں اورسیاسی تجزیہ نگار اپنے اپنے زاویے سے اس پر اظہار خیال کررہے ہیں۔ ویسے تو ضمنی انتخاب میںمسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک واضح برتری سے کامیاب ہو گئی ہیں تاہم اس سے زیادہ پیپلزپارٹی کے امیدواراسلم گل کی جانب سے 32313ووٹ حاصل کرنا موضوع بحث ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جوووٹ ٹوٹ کر تحریک انصاف کی طرف گیا تھا تحریک انصاف کے میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے وہ ووٹ واپس آیا ہے۔

یہ بھی کہا جارہاکہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کئی دنوں سے اس حلقے پر فوکس کیا ہواتھااورضمنی انتخاب میں اخراجات بھی کئے گئے ہیں جس کے نتائج سامنے آئے ہیں ۔سیاسی حلقوںمیںیہ قیاس آرائیاں بھی زوروںپر ہیں کہ تحریک انصاف مقابلے سے باہر ہونے کے باوجود ضمنی انتخاب سے لا تعلق نہیںرہی بلکہ اس نے مبینہ طور پر مسلم لیگ(ن) کا کامیابی کا مارجن کم کرنے کیلئے غیراعلانیہ طور پر پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ ڈلوائے ہیں۔