بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پیر 6 دسمبر 2021 11:49

بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کیس میں جیکلین فرنانڈیز کو بھی تفتیش میں شامل کر رکھا ہے، اداکارہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ اور گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات ہیں اور حال میں انکشاف ہوا ہے کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :