ترک صدر کی تقریب سے قبل سیکورٹی افسر کی گاڑی سے بم برآمد

پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی،رپورٹ

پیر 6 دسمبر 2021 15:59

ترک صدر کی تقریب سے قبل سیکورٹی افسر کی گاڑی سے بم برآمد
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا ۔ترک میڈیا کے مطابق پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی نصیبین شہر میں ہوئی، بم کوناکارہ بنا کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔اردوان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا تھاکہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی۔