پاک قطر فیملی تکافل کی آئی ایف ای سی 2021میں شرکت-

پیر 6 دسمبر 2021 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاک قطر فیملی تکافل نے پروفیشنلز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام کراچی میں دسویں اسلامک فنانس ایکسپو اینڈکانفرنس(IFEC) میں شرکت کی۔ آئی ایف ای سی میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعظیم اقبال پیرانی نے ایک سیشن کو ماڈریٹ کیا جس میںاسلامک فنانس انڈسٹری کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

-" کوویڈ 19کے بعد کی ترقی اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کے چیلنجز"کے عنوان سے پینل ڈسکشن میں ماہرین نے صارفین کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشن کاکردار، کاروبار پر اثرات اور اس وبائی مرض کے بعد غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کی مضبوطی پر گفتگو کی۔ اس موقع پرماہرین نے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامک فنانس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مالیاتی شمولیت کیلئے ممکنہ سلوشنزپر روشنی ڈالی۔ماہرین نے شرکا ء کو بتایاکہ تکافل مجموعی طورپر انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ ٹرن اوور کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔