راولپنڈی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،35 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

شہری کی درخواست پر اے ایس پی نیوٹائون کو صادق آباد کے مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کرنے جبکہ اے ایس پی صدر کو مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں آنے والی35 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے ،شہری کی درخواست پر اے ایس پی نیوٹائون کو صادق آباد کے مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کرنے جبکہ اے ایس پی صدر کو مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والی35شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی مارک کردہ درخواستوں پردئیے گئے ٹایم فریم میں قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے اے ایس پی نیوٹائون کو صادق آباد کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتارکرنے جبکہ اے ایس پی صدر کو شہری کی درخواست پر مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرنے کے احکامات جاری کیے ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :