دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

منگل 7 دسمبر 2021 11:48

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17500کیوسک اور اخراج 48000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد2900 کیوسک اور اخراج2900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7900کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد7500کیوسک اور اخراج   3000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1455.67 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.365 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1138.85 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.361 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح641.90 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.056 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :