Live Updates

وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح کو یقینی بنانا ہے،نوید شریف

منگل 7 دسمبر 2021 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما، ایڈوائزر ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ پی ڈی ایم والے لانگ مار چ کرینگے اور نہ ہی استعفے دینگے، وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے،حکومت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضا فے کیلئے نمایاں اقدامات کر رہی ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنارہی ہے جس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اختیارات کی مساوی تقسیم سے ادارے مضبوط ہوئے ہیں،ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فرد واحد کو مضبوط کیا جس کی وجہ سے ادارے غیر فعال ہوئے، اختیارات کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو چکا، لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کے مقدر میں اب جیل کی ہوا رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ، کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے جسے ختم کرنے کی خاطر حکومت ہر سطح پرکام کررہی ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت اوپرسے نیچے تک ہر ادارہ کو کرپشن و رشوت ستانی سے پاک کر کے دم لے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات