مارکیٹ کی ضروریات اور طلب کے مطابق نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عارف علوی

نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور ہنر فراہم کرنا ہوں گے، بریفنگ کے دوران گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 22:26

مارکیٹ کی ضروریات اور طلب کے مطابق نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات اور طلب کے مطابق نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت کو ملک میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں چیئرمین نیوٹک ، سید جاوید حسن ، اور ٹیوٹا کے صوبائی سربراہان نے شرکت کی ۔ صدر مملکت کو نوجوانوں کی تربیت اور ہنر مند بنانے کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر بریفنگ دی گئی ۔

، صدر مملکت نے کہا مارکیٹ کی ضروریات اور طلب کے مطابق نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے باہنر افراد کی تعداد بڑھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور ہنر فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا خواتین اور خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا خصوصی افراد ملکی آبادی کا 12 سے 14 فیصد حصہ ہیں۔ خواتین اور خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کیلئے ہنر مند بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا باہنر افرادی قوت تیار کرنے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ روابط ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو باہنر بنانے سے ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔