واشک،جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی انجینئرنگ پی ایچ آئی کے نئے تعینات آفیسر جمیل آحمد زہری سے ملاقات،تعیناتی پر مبارکباد پیش کیا

منگل 7 دسمبر 2021 23:43

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام واشک کے وفد نے انجینئرنگ پی ایچ آئی کے نئے تعینات آفیسر جمیل آحمد زہری سے ان کے آفیس میں ملاقات کی ان کی واشک تعیناتی پر مبارکباد پیش کیا وفد میں جمعیت علما اسلام واشک کے تحصیلی امیر مفتی محمد حمزہ، جنرل سیکرٹری مفتی خداداد ،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حافظ عبدالقاہر ، سابقہ وائس چیئرمین حافظ کلیم اللہ ، مولانا خالقداد، میر رحمت اللہ دھیانی ، میر برکت، میر نور احمد شامل تھے وفد نے پی ایچ ای آفسر جمیل احمد زہری کو واشک کے درپیش دیرانہ پانی کی مسئلہ سے آگاہ کیا جمیل احمد زہری نے حل کرنے کے بھرپور یقین دھانی کرائی اور کہا کہ جلد میں پورا علاقے کا ویزٹ کرونگا اور میرا دفتر واشک عوام کیلئے ہر وقت کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پی ایچ ای کا دفتر خاران میں تھا موصوف نے دفتر خاران سے واشک شفٹ کرکے عوام کی دیرانہ خواہش پوری کی موصوف کی عوام سے مخلصی اور ایمانداری واضح ثبوت ہے اور امید ہیں کہ موصوف واشک پانی کی بحران کو جلد ختم کردے گا

متعلقہ عنوان :