پی ڈی ایم منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

مسٹرزر داری اور نوازشر یف میں کو فر ق نہیں ہے دنو ں غدار اور قومی چور ہیں ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

بدھ 8 دسمبر 2021 12:20

پی ڈی ایم منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے،پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت( ن) لیگ کے شور شرابے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے رہی ہے، مسٹرزر داری اور نوازشر یف میں کو فر ق نہیں ہے دنو ں غدار اور قومی چور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی پی اور(ن) لیگ کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھنا چاہیے، پی ٹی آئی حکومت گرانے اور پھر’’ آر پار‘‘ کے نعرے لگانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے، اپوز یشن یاد رکھے عوام کو ڈراموں سے بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا، وہ سچے اور دیانتدار لیڈر کی پہچان رکھتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ کپتان کسی چور لٹیرے سے ہا تھ نہیںملا ئیں گے تحریک انصا ف کی حکومت کو عوام نے کر پشن ختم کرنے کیلئے منتخب کیا ، کپتان دو نو ں پار ٹیو ں سے لو ٹی دو لت ہر صور ت وا پس لیں گے عوام کپتان کے سا تھ ہے۔