محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ زراعت میں ہزاروں بھرتیوں کا فیصلہ

بدھ 8 دسمبر 2021 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ زراعت پنجاب نے اپنے اپنے محکموں میں ہزاروں ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ دونوں سرکاری محکمہ جات نے محکموں میں بھرتی پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک سمری ارسال کردی ہے جس کی منظوری کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب گریڈ 14، گریڈ 15 اور گریڈ 16 کے 16 ہزار اساتدہ بھرتی کرے گا جبکہ محکمہ زراعت پنجاب گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کی تین ہزار بھرتیاں کرے گا جن میں سے 11 سو 45بھرتیاں ٹیکنیکل بنیادوں پر کی جائیں گی۔