
مری کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے معروف سیاحتی مقام مری کو نو سموکنگ زون بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دیں
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 11 دسمبر 2021
11:51

(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ دھوئیں سے پاک مری بہت ضروری ہے اور بالآخر یہ دھوئیں سے پاک پاکستان کی تصویر پیش کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ یہ شہر پاکستان کا سب سے پہلا تمباکو کے دھویں سے پاک شہر بن سکے۔راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کے باہر نو سموکنگ کے سائن بورڈ لگانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ایسے ہی اقدامات تمام سرکاری دفاتر، ہیلتھ کیئر سینٹرز، ہوٹلز،عدالتوں ،پبلک ٹرانسپورٹ ،اسٹیڈیمز میں بھی اٹھائے جائیں گے۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وزارت قومی صحت کے اشتراک سے مری کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی باقی تحصیلوں میں بھی فی الفور تفریحی مقامات کو تمباکو نوشی سے پاک بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ ٹوبیکو کنٹرول عملدرآمد کمیٹی راولپنڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول، فوکل پوائنٹ عالمی ادارہ صحت، ایف سی ٹی سی،گورنمنٹ آف پاکستان ڈاکٹر ثمرا مظہر نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 1لاکھ 60ہزار افراد تمباکو نوشی کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات کو روکا جاسکتا ہے۔ قانون کے مطابق 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنا منع ہے ضلع بھر کی تمام پان /ٹوبیکو شاپس پر 18سال سے کم عمر فرد کو سگریٹ کی فروخت منع ہے کا بورڈ نمایاں جگہ پر چسپاں کرنا لازم ہے جبکہ کھلے سگریٹ کی فروخت ممنوع ہے اور اسی طرح تعلیمی اداروں کی حدود سے 50 میٹرتک سگریٹ کی فروخت، تقسیم اور ذخیرہ کرنے کی بھی ممانعت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی نائب صدر کا بیان قابل ِ مذمت ہے، حکومت فوری امریکی سفیر کو طلب کرے
-
شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
-
مودی بھی اور پی ٹی آئی والے بھی دونوں چاہتے پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوجائے
-
3 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں 29 ہزار ارب روپے کا اضافہ
-
آسٹریلیا میں الیکشن، وزیر اعظم انتھونی البنیزی کامیاب
-
پوٹن کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی ایک ’کھیل‘ ہے، زیلنسکی
-
تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ
-
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کی ناامیدی کو ختم کرنا ہے
-
آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں
-
اے ایف ڈی کو ’انتہاپسند‘ قرار کیوں دیا؟ امریکہ کی جرمنی پر تنقید
-
صحافیوں پرحملے عالمی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، مراد علی شاہ
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کایونانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.