وزیر جنگلات پنجاب کل پپلاں سے لاہور تک نیازی ایکسپریس 99 کی بس سروس کا آغاز کرینگے

ہفتہ 11 دسمبر 2021 13:58

وزیر جنگلات پنجاب کل پپلاں سے لاہور تک نیازی ایکسپریس 99 کی بس سروس کا ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان بطورمہمان خصوصی کل اتواردن دو بجے نیازی ایکسپریس 99 کے چیئرمین حاجی بجاش خان نیازی اورسرپرست اعلی بیرسٹر محمد علی اکبر خان کے ہمراہ پپلاں سے لاہور تک نیازی ایکسپریس 99 کی بس سروس کا آغاز معروف سیاسی وسماجی شخصیت غضنفر عباس خان مظفرخیل کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی پر وقار افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کرٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

پروقارافتتاحی تقریب کا انعقاد غلہ منڈی لیاقت آباد پپلاں کے عقب میں واقع نیازی ایکسپریس99 کے دفتر میں سرپرست اعلی بیرسٹر محمد علی اکبر خان اورغضنفر عباس خان مظفر خیل کی میزبانی میں ہوگا جس میں پپلاں اور علاقہ بھرکے معززین علاقہ اہم سیاسی سماجی کاروباری شخصیات تاجروں صح?فیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جن کو تقریب میں شرکت کے لئے باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیازی ایکسپریس99 کے پپلاں دفترمیں بس ٹرمینل کے انچارج معروف سیاسی شخصیت غضنفر عباس خان مظفرخیل نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ظفرسعید رانا کالم نگار صحافی ملک عبدالمجید اور مبارکباد دینے کے لی?ے آنے والے پپلاں کے تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پپلاں کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کی سفری تکالیف کیازالے کے لی?ے ایک اچھی بس سروس کا پپلاں سے لاہور تک آغاز کیا جائے اس لئے پپلاں کے شہریوں کے دیرینہ عوامی مطالبہ کو پورا کرنے کے لئے وزیر جنگلات پنجاب سردارمحمد سبطین خان اور سرپرست اعلی بیرسٹر علی اکبر خان نے اپنے شہر اورپورے علاقہ کے لوگوں کے اس دیرینہ مطالبہ اور خواہش پوری کرنے کی خاطر نیازی ایکسریس 99 کے چیئرمین حاجی بجاش خان نیازی سے ملاقات کی اور انہیں پپلاں سے لاہور تک اپنی بس سروس شروع کرنے پر آمادہ کیا اور سردار محمد سبطین خان وزیر جنگلات پنجاب کی بھر پورسفارش اور خواہش کے احترام میں وہ اپنی سروس کاآج بروز اتوار دن دو بجے سے باقاعدہ آغاز کررہے ہیں اور افتتاحی تقریب کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پپلاں کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے بیرسٹر محمد علی اکبر خان کی سرپرستی میں نئی اورجدید ڈبل گلاس یوٹانگ بسیں چلا ئی جا رہی ہیں اس کے لئے ابتدائی طور پر نیازی ایکسپریس 99 کے پپلاں سے پانچ ٹائم چلا رہے ہیں شیڈول کے مطابق پہلا ٹائم صبح 5:00 بجے پپلاں سے لاہور کے لئے روانہ ہوگا دوسرا ٹائم صبح 6:00 بجے تیسرا ٹائم صبح 9:00 بجے۔

چوتھا ٹائم سہ پہر 3:30 بجے جبکہ پانچواں ٹائم شام 6:00 بجے نان سٹاپ پپلاں سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا۔جبکہ لاہور سے پپلاں واپسی کیلئے پہلا ٹائم صبح سات بجے دوسرا صبح 9 بجے تیسرا دن ساڑھے 12 بجے چوتھا شام 5 بجے اور پانچواں ٹائم رات ساڑھے 11 بجے لاہور سے پپلاں کیلئے روانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید ٹرانسپورٹ سروس انشاء اللہ پپلاں کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرے گی اوراسکے لئے چیئرمین حاجی بجاش خان نیازی اور انتظامی نے انتہائی بااخلاق اورتجربہ کارعملہ کا انتخاب کیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے شہراور علاقہ کے لوگوں کو ایک بہترین سروس فراہم کر کے مسافروں کے آرام دہ اورپرسکون سفر کے لئے میعار کو مزید بہتر سے بہتر کریں اور بس سروس کے اوقات کارکو پپلاں کے شہریوں تاجر برادری اور سول سوسایٹی سے مکمل مشاورت سے طے کیا ہے اور مسافروں کی سہولت کے لئے آن لائن ایڈوانس بکنگ کی سہولت بھی دی ہے ہماری دعا ہے کہ ہم پپلاں کے تمام شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں ہم پپلاں کے شہریوں تاجروں اور علاقہ بھر کے لوگوں کے تعاون اور محبتوں کے شکرگزار ہیں اور انشااللہ ہم لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔