Live Updates

تحریک انصاف کھوکھلے دعوے نہیں بلکہ وعدوں کی تکمیل کررہی ہے، زرتاج گل

ڈی جی خان ائیرپورٹ سے جلد انٹر نیشنل فلائٹس کا آغازکیا جائے گا، روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے شہری ڈائریکٹ فلائٹ نہ ہونے سے اپنے پیاروںکے جنازے میں شریک نہیں ہو سکتے لائیوکال کے زریعے میتوں کا دیدار کرکے روتے ہیں ،جس کا مجھے احساس ہے،پروٹیکٹرآف ایمیگرانس آفس کے آنے سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہو گا، وزیر مملکت موسمیات کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 دسمبر 2021 22:58

تحریک انصاف کھوکھلے دعوے نہیں بلکہ وعدوں کی تکمیل کررہی ہے،  زرتاج ..
ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2021ء) ڈی جی خان ائیرپورٹ سے جلد انٹر نیشنل فلائٹس کا آغازکیا جائے گا، روزگار کے لئے بیرون ملک جانے والے شہری ڈائریکٹ فلائٹ نہ ہونے سے اپنے پیاروںکے جنازے میں شریک نہیں ہو سکتے،لائیوکال کے زریعے میتوں کا دیدار کرکے روتے ہیں ،جس کا مجھے احساس ہے،پروٹیکٹرآف ایمیگرانس آفس کے آنے سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہو گا،بیرون ملک جانے والے شہریوں کو پہلے لاہور اور ملتا ن کے دھکے کھانے پڑتے تھے ،پاکستان تحریک انصاف کھوکھلے دعوے نہیں بلکہ وعدوں کی تکمیل کررہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت موسمیات زرتاج گل اخوند نے پروٹیکٹرآف ایمیگرانس اوورسیز ایمپلائمنٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے فتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا اور پودا بھی لگایا، زرتاج گل اخوند نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سے بیرون کے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ہر گھر سے ایک شہری محنت مزدوری کرنے کی غرض سے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں،ڈائریکٹ فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروںکے جنازے میں شریک نہیں ہو سکتے وہ لائیوکال پر اپنے ماں ،باپ ،بھائیوں اور دیگر فوت ہونے کی ویڈیو دیکھ کر رو رہے ہوتے ہیں،مجھے ان کا احساس ہے وزیر اعظم عمران بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے جدوجہد کی ہے وہ انہیں دل سے لگاتے ہیں ،اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلایا،اس وقت سچا اور کھرا اور لیڈر ہے تو عمران خان ہے ہمار ی دن رات کی کاوشوں سے پروٹیک آفس کو ڈی جی خان لایا گیا ،پہلے پہلے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لاہور اور ملتان جانا پڑتا تھا جو وقت کا ضیاع اور تکلیف دہ تھا پی ٹی آئی کے سینئر کارکن شہیدراشد بخاری نے بھی اس آفس کے لئے کوششیں شامل ہیں لیکن وہ اللہ کو پیارے ہو گئے،سوئی گیس لائے،پی آئی اے کودوبارہ بحال کرایا ،انشائ اللہ جلد ہی ڈی جی خان کی فضاو ٴں میں انٹرنیشنل فلائٹ چلائی جائیں گی ،ایجنسی ہولڈر،پروموٹرنے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماسردار شریف خان لغاری خطا ب کرتے ہوئے کہا ہم کئی سالوں سے پروٹیکٹ آفس کے لئے زلیل وخوار ہو رہے ہیں ہر دور میں ایم پی اے ایم این کو درخواستیں دیں لیکن کسی نے ہماری نہیں سنی ،پی ٹی آئی حکومت میں ہماری ایک درخواست پر پروٹیک آفس ڈی جی خان میں آگیاباقی مسائل بھی جلد ہو ں گے ڈائریکٹر جنرل بیوروآف امیگرانٹس وسیم بارت اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو اوو رسیز پاکستانیوں سے لگاو ٴ ہے یہ سہولت مہیا کردی گئی ہے ،فنڈ موجود ہیں سرکاری زمین ملتے ہی اپنا دفتر بنایا جائے گا اور نیشنل بنک کا بوتھ سے بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں دے سکیںتقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالشکورسومرو، اخوند ہمایوں رضا،اسسنٹ ڈائریکٹر کامران نوازڈیال،ملک محبوب ثاقب ، ڈپٹی ڈائریکٹرکامران منیر بھٹی ملتان ،سی ای سی غلام حسن جھنگیل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات