پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد میں مضبوط اور منظم ہوتی جا رہی ہے، علی مردان جمالی

اتوار 19 دسمبر 2021 00:15

ٰاوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد میں ضلعی صدر عبداللہ شاہ اور جنرل سیکریٹری سید یار محمد شاہ، ضلعی سینئر نائب صدر میر مرتضیٰ خان جمالی کی قیا دت میں مضبوط اور منظم ہوتی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مردان جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب بلو چستان میں کافی فعال ہو چکی ہے اور ضلع جعفرآباد میں بھی منعظم اور مضبوط ہو رہی ہے، ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ ، جنرل سیکریٹری سید یار شاہ ، سینئر نائب صدر میر مرتضیٰ خان جمالی کی قیا دت میں بہتر ہوتی جا رہی ہے انہوں نے سینئر رہنماء میر نیاز احمد عمرانی ، اختر علی پندرانی اور دیگر ساتھیوں کی مشاورت سے کام شروع کر دیا ہے اور سینئر رہنماء بھی ان کو بہتر مشورے دے رہے ہیں انشاء اللہ جعفرآباد میںپیپلز پارٹی پروان چڑھے گی۔