م*چین میں انسداد وبا کے دو موثر اقدامات کے بارے میں چین کے مستند ماہر طب کی رپورٹ

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

m بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) چین کے مستند ماہرِ طب جونگ نان شان نے میڈیکل اکیڈمک کانفرنس میں ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے چین میں انسداد وبا کے دو اہم اقدامات کے بارے میں بیان کیا۔ ایک اقدام یہ کہ جلد از جلد تشخیص کی جائے ، علیحدہ کیا جائے اور علاج کیا جائے اور دوسرا یہ کہ تمام عوام کی ویکسینیشن کی جائے۔

(جاری ہے)

جونگ نان شان نے کہا کہ ایک دو ہفتے کے مختصر عرصے میں ایک انسان سے دوسرے انسان میں وائرس منتقل ہونے کی تصدیق کرنا ناممکن ہے، تاہم ہم نے ووہان شہر میں لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا جو زندگی کو اولین ترجیج دینے کے تصور کا ٹھوس، عملی ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ- کی وبا پھوٹنے کے ابتدائی مرحلے میں متعدد ممالک کے خیال میں چین نے حد سے زیادہ حفاظتی اقدامات اختیار کیے، تاہم اب وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ چین نیصحیح اقدامات اختیار کییتھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے دنیا کو ویکسین کی ایک ارب ستر کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں، رواں سال کے آخر تک یہ تعداد دو ارب تک پہنچ جائے گی۔اب نہ صرف تیسری دنیا کے ممالک بلکہ مغربی ممالک نیبھی چینی ویکسین کو تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :