&بنگلہ دیش میں ،چین کے تیار کردہ سب سے بڑے سیوویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

ز* ڈ ھا کہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) بنگلہ دیش میں، چین کے تیار کردہ سب سے بڑے سیوویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز ہو گیا- چینی کاروباری ادارے کا تیار کردہ یہ پلانٹ ڈھاکہ کے مضافات میں واقع ہے اور یومیہ 500,000 ٹن سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منصوبے کے مطابق اس پلانٹ کو اگلے سال اپریل میں مکمل کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

چینی کاروباری ادارے کے مطابق تکمیل کے بعد یہ پروجیکٹ بنگلہ دیش نیز پورے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سیوویج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنے گا۔یہ بنگلہ دیش کا پہلا سیوویج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگاجسے چینی کاروباری ادارہ، چین کے رعایتی قرض اور چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعمیر کررہا ہے۔یہ بنگلہ دیش میں عوام کے صحت مندمعیار زندگی اور بنیادی تنصیبات کے معیار کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :