Live Updates

ماضی میں قومی مفاد کیخلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، وزیراعظم عمران خان

ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، اوآئی سی کانفرنس کا مقصد پورا ہوگیا، دنیا کو بتایا تنہا بوجھ نہیں اٹھاسکتے افغانستان کی جلد ازجلد امداد کی جائے۔ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 دسمبر 2021 17:15

ماضی میں قومی مفاد کیخلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی مفاد کخلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، اوآئی سی کانفرنس کا مقصد پورا ہوگیا، دنیا کو بتایا تنہا بوجھ نہیں اٹھاسکتے افغانستان کی جلد ازجلد امداد کی جائے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کامیاب کانفرنس پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ اوآئی سی اجلاس بہترین ہوگا، مختصر وقت میں وزرائے خارجہ کا اکٹھا کرنا بڑی بات ہے، ایک وقت تھا پاکستان کا وزیراعظم امریکہ جاتا تو امریکی صدراستقبال کرتا، ملک کا تشخص بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، ہم نے پاکستان کا بہترین تشخص دیکھا، انسانی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، ملک میں ماضی میں غلط فیصلے کیے جس کا نقصان ہوا، ہمیں کسی کو قصوروار ٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے چاہییں، ہم نے مشکل وقت دیکھا اور حکمت عملی بنا کر نمٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

دنیا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمارے اقدامات کی تعریف کی، اصولوں سے ہٹ کرجو بھی فیصلے ہوتے ہیں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، اوآئی سی کانفرنس کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ ہم تنہا بوجھ نہیں اٹھاسکتے، افغانوں کی جلد ازجلد امداد کی جائے، دنیا افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے۔ افغانستان میں بحران پیدا ہورہا ہے جو بڑا ظلم ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مالی اورجانی  قربانیاں دیں، مشکلات کے باوجو د ملک کا مثبت چہرہ دنیا میں ابھرا، افغانستان میں حکومت کسی کو پسند نہ ہو لیکن وہاں انسان بستے ہیں، کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے، ہم نے  ہرمعاملے میں بہترین کام کرنا ہوگا، اوآئی سی اجلاس میں افغانستان کے معاملات پرسنجیدگی سے غور کرنے کی بات کی، خوداعتمادی ختم ہونے پر قومیں زوال کا شکار ہوتی ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، بیرونی دنیا کے ممالک صرف قانون کی حکمرانی کی وجہ سے کامیاب اور ترقی یافتہ ہیں، ملک میں ترقی کیلئے میرٹ بہت ضروری ہے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات