پرویز اشرف سے ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی یوکے انجیلا رائنر اور لارڈ واجد خان کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور پاک یو کے تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 دسمبر 2021 00:13

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف سے ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی یوکے انجیلا رائنر اور لارڈ واجد خان نے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کیسیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری اور قمر زمان قائرہ بھی موجود تھے، انجیلا رائنر نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو شیلڈ پیش کی،ملاقات میں خطے کی صورتحال اور پاک یو کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا