ہرناز سندھو، شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

شاہ رخ آن وآف سکرین بہت نرم مزاج انسان ہیں ،دنیا بھر میں کافی حیرت انگیز کام کیے ہیں، مس ینیورس

جمعرات 23 دسمبر 2021 19:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2021ء) مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ہرناز سندھو نے ایک انٹرویو میں پسندیدہ اداکار اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ وہ شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہیں، جس طرح وہ محنت سے کام کرتے ہیں۔ہرناز سندھو نے کہا کہ شاہ رخ خان آن اسکرین اور آف اسکرین بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں کافی حیرت انگیز کام کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :