بالاناڑی میں شہید لیویز اہلکار خدابخش رونگھو کو آبائی شہر بھاگناڑی میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 24 دسمبر 2021 22:31

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2021ء) بولان کے علاقے کی بالاناڑی میں لیویز فورس کے چھاپے کے دوران شہید لیویز اہلکار خدابخش رونگھو اپنے آبائی شہر بھاگناڑی میں سرکاری اعزاز و اکرام کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا لیویز کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی جنازے میں ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند ڈی ایس پی سرکل بھاگ عنایت اللہ بگٹی اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر محمد نعیم عمرانی تحصیلدار بھاگ سید اللہ یار شاہ تحصیلدار لیاقت علی جتوئی رسالدار نصراللہ کھوسہ رسالدار حفیظ اللہ ابڑو لیویز انچارج بھاگ لیاقت علی لیویز انچارج کھٹن سلطان احمد ایری محمد یسین چھلگری و دیگر سیاسی سماجی و عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مسئول وفاق المدارس مفتی کفایت اللہ نے پڑھائی ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رندنے کہا لیویز انچارج شہید خدابخش بہت بہادر نڈر اہلکار تھا جس نے اپنے بیٹے کو قربان کردیا لیکن اپنے عزم و حوصلے کو پست نہ کیا ضلعی انتظامیہ شہید کے بیٹے کو ملازمت اور چالیس لاکھ کیش ڈھاڈر میں گھر فراہم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اپنے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی جرائم پیشہ عناصر لیویز فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے جرائم پیشہ کتنے با اثر ہی کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہمیں اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے جس نے اپنی قوم کے تحفظ کی خاطر فرائض سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا لیویز فورس لاوارث نہیں ہے ہمیں فورس کے تحفظ میں جو بھی کرنا پڑا کریں گے انتظامیہ کے ساتھ عوام اور علاقائی معتبرین کے تعاون کی ضرورت ہے عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا لیویز فورس اپنے جانوں کی قربانیاں دیکر عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی کچھی انتظامیہ متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں ملزمان کے گھر کو جلادیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مزید کاروائیاں تیز کریں گے۔