سول لائن پولیس نے ماووا ،گٹکا اور دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 1 جنوری 2022 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) سول لائن پولیس نے سال نو پر پہلی کارروائی کرتے ہوئے ماوا ،گٹکا اور دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سول لائن اعظم حسین راجپر کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے ملزم زرولی خان ولد غریب دل کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ماوا/گٹکا برآمد کرلیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :