انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتائج کااعلان 22 جنوری کو کیا جائیگا

پیر 3 جنوری 2022 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) لاہورسمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان دینے والے طلبہ کے نتائج کااعلان22 جنوری کو کیا جائے گا ۔ پنجاب بورڈز آف چیئرمین کمیٹی نے نتائج کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام بورڈز 22 جنوری کو نتائج جاری کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان کویڈ پالیسی کے تحت ہوگا۔سپیشل امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے لئے حکومت نے داخلوں کی کوئی پالیسی نہیں بنائی،اس کے باعث طلبہ کو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :