سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے پاکستان رقوم بھجوانے والوں کیلئے 2021 فائدہ مند ثابت ہوا
پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایک سال کے دوران سعودی ریال کی قیمت میں 4 روپے، اماراتی درہم کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا
محمد علی منگل 4 جنوری 2022 00:44
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران سعودی ریال کی قدر میں 4.40 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں 5.40 روپے اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں سب سے زیادہ برطانوی پاونڈ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ سال 2021 کے دوران برطانوی پائونڈ کی قدر میں 20.50 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سال کے ابتداء میں برطانوی پاونڈ 217.50 روپے کی سطح پر تھا جو سال کے آخر میں 238 روپے تک پہنچ گیا۔ برطانوی پائونڈ کے بعد ڈالر کی قدر میں سب زیادہ اضافہ ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں یکم جنوری تا 31 دسمبر 2021 کے دوران ڈالر کے نرخ میں 16.55 روپے کا اضافہ ہوا۔ جنوری 2021 میں ڈالر کی قیمت 160.05 روپے تھی جو بڑھتے ہوئے دسمبر 2021 کے اختتام پر 176.60 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم روپے کی قدر میں کمی کے سال بھر کے مایوس کن ٹرینڈ میں دسمبر کے آخری ہفتے میں تبدیلی بھی دیکھنے کو ملی۔ سال 2021 کے آخری چند ایام میں انٹر بینک میں ڈالرکی قدر178روپے سے کم ہو کر176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر181روپے سے گھٹ کر178روپے کی کم سطح پر آ گئی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.