ڈائو یونیورسٹی اسپتال کو 70 لاکھ کے 7 چیکس واٹر بورڈ انتظامیہ نے جاری کردیئے،جوزف صنم

منگل 4 جنوری 2022 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، مرکزی رہنمائوں چن زیب، ناظم خان، عبدالحکیم کلیری، حفیظ اللہ مگسی، ریحان الٰہی اور دیگر نے واٹر بورڈ ہیڈ آفس میں واٹر بورڈ کے ملازمین کو علاج معالجے کی سہولت اسپتالوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کیلئے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر عیسیٰ رضا سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ روز ڈائو یونیورسٹی کی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5 روز کے بعد علاج معالجے کی سہولت بند کرنے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عیسی رضا نے وفد کو بتایا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 70 لاکھ مالیت کے 7 چیکس فی کس 10، 10 لاکھ سیریل نمبر 05266661 ۔

(جاری ہے)

2، 4، 7، 8، 9 اور 0526670 بتاریخ 30/12/2021 کو جاری کرکے چیکس کے اجراء کا خط بحوالہ نمبر KW&SB/DCS/Med.Deptt/2022/4206 بتاریخ 03-01-2022 کو محمد فہد شریف مینجر فنانس سروسز ڈائو یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس سے ریسیو کروادیا جس کی نقل یونین کے حوالے کردی گئی جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ملازمین نے یونائیٹڈ ورکرز یونین کی کوششوں کو سراہا۔

ہیڈ آفس یونائیٹڈ ورکرز یونین زندہ باد، دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر قائدین نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے یونین کے صدر پنھل مگسی سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :