جامعہ کراچی : شعبہ سندھی کی گولڈ ن جوبلی تقریب کے موقع پر دوروزہ ادبی کانفرنس 05 اور06 جنوری کو ہوگی

منگل 4 جنوری 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) جامعہ کراچی کے شعبہ سندھی کے زیر اہتمام شعبہ سندھی کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر دوروزہ ادبی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 05 جنوری 2022 ء کوصبح10:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈزمحمد اسماعیل راہو مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :