جامعہ کراچی: بی ایس فرسٹ اورتھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 6 جنوری 2022 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق تعلیمی سال برائے 2022 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر،بی ایس تھرڈ ایئر اور ڈپلومہ ،سرٹیفیکٹس ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 جنوری2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :