جامعہ کراچی : بی کام ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعرات 6 جنوری 2022 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی کام ریگولر سال اول (فیل ہونے والے ) اوربی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 12000 روپے فیس کے ساتھ 31 جنوری 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بی کام پرائیوٹ سال اول(فیل ہونے والے ) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 10500 روپے فیس کے ساتھ10 تا 27 جنوری 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ / رجسٹریشن کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :