Live Updates

22 کرپٹ سیاستدانوں کوسزائیں ملنے کا سال ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

2021 میں اپوزیشن قیادت کی کرپشن بے نقاب ہوئی‘سینئر مرکزی رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 7 جنوری 2022 12:30

22 کرپٹ سیاستدانوں کوسزائیں ملنے کا سال ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ 2022کرپٹ سیاستدانوں کوسزائیں ملنے کا سال ہے، عوام کے سامنی(ن) لیگ اور پی پی کے کرپٹ قائدین کے چہرے پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں،2021میں اپوزیشن قیادت کی کرپشن پوری طرح بے نقاب ہوئی ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قو م کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور یقینا اس میں انہیں جلد کامیابی حاصل ہو گی قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس آنے پر ملک میں خوشحالی کا دور شروع ہو گا اور عوام کو بہت سی سہولتیں میسر آ سکیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اس لئے مہنگائی کا الزام پی ٹی آئی حکومت کو دینا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جائے گا اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد میں کامیاب ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات