اوپن یونیورسٹی اور ترک سائنس کلچر ایجوکیشن فانڈیشن کے مابین مفاہمت کی یاد اشت پر دستخط

معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق، اساتذہ و طلبا کے تبادلے اور مطالعاتی دوروں کا اہتمام کرینگے، دونوں ممالک کی ترقی کے لئے تعلیمی، اقتصادی اور پالیسی تحقیق کی جائے گی

جمعہ 7 جنوری 2022 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورترکی کے تحقیقی ادارے ترک سائنس کلچر ایجوکیشن فانڈیشن(ILKE) کے مابین گذشتہ روز خط ارادیت(LoI) پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی۔اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیق، اساتذہ و طلبا کے تبادلے اور مطالعاتی دوروں کا اہتمام کرینگے۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کی ترقی کے لئے تعلیمی، اقتصادی اور پایسی تحقیق کی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق شائع شدہ ڈیٹا اور دیگر تحقیقی وسائل کا اشتراک کرکے مشترکہ تحقیقی تجاویز، سرگرمیوں اور اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔دو طرفہ مفادات کے لئے مشترکہ سیمینار ز، کانفرنسز، ورکشاپس اور تعلیمی و پیشہ ورانہ میٹنگز کا انعقاد بھی خط ارادیت کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اداروں کے مابین علوم کے تبادلے اور مہارتوں کی نشوونما کے لئے سمر انٹرنشپ/خصوصی مطالعاتی دوروں کا اہتمام بھی شامل ہے۔

معاہدے کی دستاویزات پر یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار، راجہ عمر یونس جبکہ ترک سائنس کلچر ایجوکیشن فانڈیشن کے جنرل سیکریٹری، عبداللہ سرانلی(Abdullah Serenli)نے دستخط کئے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی کے رشتے کے ج ذبے کے ساتھ اوپن یونیورسٹی ترک فانڈیشن کے ساتھ مل کر اسلامی اور انسانی اقدار کو زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی آئی ایل اے کے کے ساتھ پبلک پالیسی اینڈ گورننس، اسلامو فوبیا کے خاتمے، انٹرپرینیورشپ اِن بزنس، اسلامک بنکنگ، اسلامک فنانس کے شعبوں میں ڈگری سطح کے پروگرامز متعارف کرنے اور آٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے جیسے دیگر شعبوں میں بھی باہمی تعاون کرسکتی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر زاہد مجید نے یونیورسٹی کی پروفائیل پرتفصیلی پریڈنٹیشن دی۔ILKEکے سیکریٹری جنرل، عبداللہ سرانلی نے پوری دنیا میں اپنے ادارے کی سماجی، علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے اوپن یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بہت خوش آئند قرار دیا