بولان،ڈھاڈر گردونواحی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا

ہفتہ 8 جنوری 2022 00:35

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) بولان،ڈھاڈر گردونواحی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا رہی سہی کسر سوئی گیس کی کم پریشر اور طویل بجلی بریک ڈاؤن سے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے دریائے ناڑی میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ نشینی علاقے بھی زیر آب آگئے بالاناڑی اور نواح میں کچے مکانات کی بھی منہدم ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ڈھاڈر شہر میں بارش کے بعد سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگے گلی محلوں میں سیوریج کا پانی باہر نکل آنے سے شہریوں کو آمد رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بارش کی پہلی سپیل کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے بلوچستان میں وقفے وقفے کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ ڈھاڈر میں بھی جاری رہا شب گزشتہ جاری رہنے والی بارش سے عام آدمی کی معمولات کو متاثر کردیا ہے سوئی گیس کم پریشر لوڈشڈنگ کی وجہ سے سوختنی لکڑیوں اور ایل پی جی گیس کی مانگ دام میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے