جامعہ کراچی،14 جنوری کو یوم جامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے،وائس چانسلر جامعہ کراچی

بدھ 12 جنوری 2022 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) جامعہ کراچی سے دلی وابستگی،محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعہ 14 جنوری2022 ء کو یوم جامعہ کی پروقارتقریب منعقد کی جارہی ہے۔تمام اساتذہ،انتظامی عملے اور طلبہ سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز ،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر بھی نواردان جامعہ کا استقبال کریں گے ۔یوم جامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :