کمشنرکراچی محمد اقبال میمن جمعہ کو ڈسٹرکٹ کورنگی کے گرائونڈز کا دورہ کرینگے

بدھ 12 جنوری 2022 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) کمشنر کراچی اقبال میمن بروزجمعہ 14 جنوری کو کالونی اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گرائونڈ ملیر اور شاہ فیصل کالونی فٹبال گرائونڈکا دورہ کرینگے جہاں وہ گرائونڈز میں سہولیات کا جائزہ لیں گئے اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھواور ایڈمنسٹریڑکورنگی ساجدقاضی کو ہدایت جاری کردی گئی ہیںاس موقع پر کے ایچ اے کے چیئر مین گلفراز احمد خان ، کمشنر کراچی کے کنونیئر غلام محمد خان ، ضمیرالسلام،عظمت اللہ خان اور دیگر موجو دہونگے۔

متعلقہ عنوان :