پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی مسافروں کی قرنطینہ پالیسی پر نظرثانی کر دی

جمعرات 13 جنوری 2022 11:29

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی مسافروں کی قرنطینہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2022ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک ہوائی مسافروں کی قرنطینہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) مثبت آنے والے مسافروں کیلئے سنٹرلائزڈ قرنطینہ انتظامات کو ختم کر دیا ہے اور انہیں گھروں میں 10 دن کیلئے قرنطینہ کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رات گئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب ہوائی اڈوں اور بارڈرز ٹرمینلز پر پہنچنے پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مثبت پائے جانے والے تمام مسافر گھروں میں 10 دن کیلئے قرنطینہ کرینگے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کو سینٹرلائزڈ مقامات پر قرنطینہ کیا گیا ہے انہیں گھروں میں منتقل کر دیا جائے گا تاہم ان بائونڈ ٹیسٹنگ پالیسی کے باقی پروٹوکول سابقہ نوٹیفکیشن کے مطابق برقرار رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :