ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی،رمیز راجہ کا ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا پلان

قومی ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 جنوری 2022 12:36

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی،رمیز راجہ کا ٹیم کے اعزاز میں تقریب ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جنوری 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو 14 جنوری بروز جمعہ ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا ہے۔ کرکٹرز کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے اور تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا جس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کو بھی 10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی۔