پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام پاک بھارت تعلقات پر سیمینار

جمعہ 14 جنوری 2022 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’ پاک۔بھارت تعلقات‘ پر سیمینار کا انعقاد کیاجس میں سابق قانونی مشیربرائے امور وزارت خارجہ پاکستان راس مسعود نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راس مسعود نے لیکچر کا آغاز جنوبی ایشیا میں مسلم حکمرانی کے آغاز اور ایک منظم فریم ورک کے ذریعے اس کے استحکام کے ساتھ کیا ۔ انہوں نے دو قومی نظریہ کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی جو بعد میں پاکستان کی تحریک کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نوزائیدہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بے پناہ مسائل کھڑے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پانی کے مسائل وہ کلیدی مسائل ہیں جنہوں نے دو طرفہ مسائل کو مخالفت میں بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ بامعنی مذاکرات اور موثر سفارت کاری دونوں جوہری مسلح ریاستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کو کم کرنے کا راستہ ہے۔
>