نوشہرہ،کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی اور ان کا حل ہے،ڈی پی او

جمعہ 14 جنوری 2022 22:10

نوشہرہ۔14جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔14 جنوری2022ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عمر خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ تھانہ جات کی سطح پرکھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی، اس کا فوری حل اور پولیس کا عوام کیساتھ کوارڈینیشن کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معظم جاہ انصاری انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس افیسر یاسین فاروق کی ہدایات پر عوام رابطہ مہم کے تحت تھانہ مصری بانڈہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرارشد احمد ڈی ایس پیاکوڑہ،رامین خانایس ایچ اومصری بانڈہ سمیت پی ایل سی ممبران،منتخب عوامی نمائندوں اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔تقریب کے اختتام پر عوام نے نوشہرہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ ہر فورم پر اپنے بھر پور تعاون کے عزم کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

>