ٹنڈوا لہ یار کی سول کورٹ نے رحمن مارکیٹ گرانے کا حکم دیدیا

جمعہ 14 جنوری 2022 22:11

حیدرآباد۔14جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔14 جنوری2022ء) :ٹنڈو الہ یار میں عدالت نے دعویٰ داروں کا مقدمہ خارج کرکےرحمن مارکیٹ  کی  عمارت گرانے کا حکم دے دیا ، ٹنڈوا لہیار کی سول کورٹ نے رحمن مارکیٹ سے متعلق مقدمہ پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے مذکورہ عدالت میں تین مختلف درخواستیں داخل کی گئیں تھیں جن میں رحمن مارکیٹ پر ملکیت کا دعویٰ کیا گی تھا تاہم فاضل عدالت نے وکلاءکے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا کہ رحمن مارکیٹ جس میں90سے زائد دکانیں ہیں دراصل رابعہ یوسف زئی اورحمزہ یوسف زئی کی ملکیت ہے اس پر دعویٰ داروں کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتاہے عدالت نے رحمن مارکیٹ کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا -

متعلقہ عنوان :

>