وزیر تعلیم کامزید تعطیلات نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے ‘ سرونگ سکولز ایسوسی ایشن

تعلیمی عمل کو ہر صورت جاری رکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے ‘صدر رضا الرحمان

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر رضا الرحمن نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے تعلیمی اداروں میں مزید تعطیلات نہ دینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروںکی بندش کے باعث طلبہ کا بہت تعلیمی نقصان ہو چکا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے اب اساتذہ بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی طرح بچوں میں پیدا ہونے والے تعلیمی خلا ء کو پر کیا جا سکے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میںسکولوں کو مزید بند کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے ،تعلیمی عمل کو ہر صورت جاری رکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزیر تعلیم مراد راس تعلیمی عمل کو تسلسل سے جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں اور ہم ان کی اس سوچ کو سراہتے ہیں اور حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیں بھی امید ہے کہ اب تعلیمی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یونیسیف بھی اس بات کا واضح اعتراف کر چکا ہے کے ہمارے خطے میں بچوں کی تعلیم کا نقصان سب سے زیادہ ہوا ہے اور یونیسف نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کے بچوں کوذہنی نشوونما کے نقصان سے بچانے کے لیے تعلیمی سلسلہ بلا تعطل جاری رہنا چاہیے اور کرونا کے برے ترین حالات کے باوجود تعلیمی اداروں کوسخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھلا رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :