کراچی میں مثبت کیسز ایک بار پھر بلند ترین سطح 35.3 کی شرح پر پہنچ گئے

ہفتہ 15 جنوری 2022 21:05

کراچی میں مثبت کیسز ایک بار پھر بلند ترین سطح 35.3 کی شرح پر پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز ایک بار پھر بلند ترین سطح پینتیس اعشاریہ تین صفر کی شرح پر پہنچ چکے ہیں۔محکمہ صحت کیمطابق کراچی میں گزشتہ24گھنٹوں میں2846کیسز رپورٹ ہوئے اورکرونا کی24میں سی23کیسزمیں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔کراچی میں اومی کرون کیاب تک 430 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ وسطی اور غربی میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے اور مجموعی اموات کی تعداد29 ہزار3ہوگئی ہے۔این سی اوسی نے مزید بتایا کہ 24گھنٹے میں کرونا کے مزید4 ہزار286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران کرونا کی52 ہزار522 ٹیسٹ کیے گئے اورمثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔